ORAT KA PARDA KRNA

یہ پوسٹ ہے تو لڑکیوں کے لئے مگر اس پوسٹ کی حساسیت کو ہر وہ لڑکا اور مرد بھی ضرور سمجھے گا
جس کے اپنے گھر میں ماں، بہن اور بیٹی موجود ہے اور جس کے دل میں الله پاک کا ڈر ہے !
موبائل میں جب سے کیمرہ شامل ہوا ہے ، ہر طرف تصاویر کا جیسے سیلاب سا آ گیا ہے ، بڑے تو بڑے کبھی بچوں کے اسٹائل دیکھو تو حیرانی ہوتی ہے کہ اب آگے کیا ہو گا؟؟؟
ہو سکتا ہے کہ میری یہ پوسٹ کچھ بہنوں کو بری بھی لگے مگر یہ سب لکھنے کا مقصد نیک نیتی اور سب بہنوں کی بہتری اور اصلاح ہے .
بہنیں والدین کی عزت اور بھائیوں کا وقار ہوتی ہیں .
بعض نادان بہنیں خیر سے اتنی ڈھیٹ ہیں کہ اچھی طرح جانتے ہوئے بھی کہ نیٹ پر ان کی تصاویر کا غلط استعمال کیا جا سکتا ہے پھر بھی الٹے سیدھے پوز بنا کر تصاویر کھینچتی ہیں اور پھر لڑکوں کی ہوس کی تسکین کیلئے نیٹ یا فیس بک پر اپ لوڈ کر دیتی ہیں
کچھ بدکردار لوگوں نے ایسے گروپس اور پیجز بنائے ہوئے ہیں جہاں گھریلو لڑکیوں یعنی آپ ہی کی تصاویر دوسرے بدکردار لڑکوں کیلئے شئیر کی جاتی ہیں اور ان پر اتنے غلیظ کومنٹس کئے جاتے ہیں کہ یہاں دہرائے بھی نہیں جا سکتے ! آپ کو اگر ان میں کہیں اپنی تصویر نظر آ جائے تو زیادہ حیران مت ہونا بلکہ ایسا کچھ ہونے سے پہلے ہی سنبھل جاؤ تا کہ بعد میں ماتھا نہ پیٹو کہ کاش یہ غلطی نہ کی ہوتی !!!
حیا عورت کا زیور ہے !!!
ہر لڑکی کی عزت اسکے اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے اور جو لڑکی اپنی عزت خود نہیں کرتی کوئی لڑکا اسکی کبھی عزت نہیں کرے گا !!!
لڑکیوں کے والدین اور بھائیوں سے بھی درخواست ہے کہ اپنے گھر کی خواتین کو تصویر لگانے سے روکیں!
الله پاک سب کی ماؤں بہنوں کی عزت محفوظ رکھے اور سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے .
آمین الٰھی آمین

No comments:

Post a Comment