" آیت الکرسی کے فوائد "
حضرت رسول اکرم (ص) نے فرمایا :
یا علی !
آیت الکرسی میں پچاس کلمات ہیں اور ہر کلمہ میں الله عز و جل کی عطا کردہ پچاس برکات ہیں ، آیت الکرسی کا مقام وہ ہے جو ایک پہاڑ میں چوٹی کا ہوتا ہے -
امام محمد باقر علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا :
ایک مرتبہ آیت الکرسی پڑھنے والے کی دنیا کی ہزار مصیبتیں الله ختم کرتا ہے جس میں کم از کم غربت ہے اور آخرت میں عذاب _قبر کا نہ ہونا ہے -
{ مجمع البیان، جلد_١، صفحہ_٣٦٠ }
{ امالی صدوق مترجم، صفحہ_١٠٩ }
No comments:
Post a Comment