" پنشن دینے کا آغاز مولا علی علیہ السلام نے کیا "
محمد بن حمزہ ایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ :
امیر المومنین علیہ السلام کے بارے میں ہے کہ ایک بوڑھا نابینا شخص لوگوں سے سوال کرتا ہوا وہاں سے گذرا تو امیر المومنین امام علی علیہ السلام نے دریافت کیا کہ یہ کون ہے ؟؟
لوگوں نے کہا :
یا امیر المـــومنین ! یہ نصـــرانی ہے -
حضرت علیہ السلام نے فرمایا :
( جب تک یہ کام کے قابل تھا ) تم اس سے کام لیتے رہے- اب جبکہ یہ بوڑھا اور ناتواں ہو گیا ہے تو اسے کچھ نہیں دیتے - اس پر بیت المال سے خرچ کرو -
{ وســـائل الشیعـــہ، جـــلد_١١، صفحـــہ_٤٩ }
No comments:
Post a Comment