عید _غدیر کا دن کیسے منایا جاۓ


" عید _غدیر کا دن کیسے منایا جاۓ ؟؟ "


عید غدیر کے دن اچھا لباس پہنے ،خوشبو لگائے۔

خوش خرم ہو مؤمنین کو راضی و خوش کرے
، ان کے قصور معاف کرے ۔ان کی حاجات پوری کرے رشتہ داروں
 سے نیک سلوک کرے ۔اہل و عیال کے لئے عمدہ کھانے کا انتظام کرے
 مؤمنین کی ضیافت کرے اور ان کا روزہ افطار کرائے ۔مؤمنین سے مصافحہ کرے
 ۔ برادران ایمانی سے خوش خوش ملے اور ان کو تحائف دے آج کی عظیم نعمت
یعنی ولایت امیرالمؤمنین -پر خدا کا شکر بجا لائے ۔کثرت سے صلوات پڑھے اور
 اس دن خدا کی عبادت کرے کہ ان تمام امور میں سے ہر ایک کی بڑی فضیلت ہے ۔

آج کے دن اپنے مومن بھائی کو ایک روپیہ دینا دوسرے دنوں میں
 ایک لاکھ روپیہ دینے کے برابر ثواب رکھتا ہے اور آج کے دن مومن
 بھائیوں کو دعوت طعام دینا گویا تمام پیغمبروں اور مومنوں
 کو دعوت طعام دینے کے مانند ہے امیرالمؤمنین -کے خطبہ غدیر میں ہے
 جو شخص آج کے دن کسی روزہ دار کو افطاری دے گویا اس نے
 دس فئام کو افطاری دی ہے ایک شخص نے
 اٹھ کر عرض کی مولا! فئام کیا ہے ؟ فرمایا کہ فئام سے
 مراد ایک لاکھ پیغمبر ،صدیق اور شہید ہیں ہاں تو کتنی
 فضیلت ہو گی اس شخص کی جو چند مومنین و مومنا
ت کی کفالت کر رہا ہو ؟پس میں بارگاہ الہی میں اس
 شخص کا ضامن ہوں کہ وہ کفر اور فقر سے امان میں رہے گ
ا ۔خلاصہ یہ ہے کہ اس عزو شرف والے دن کی فضیلت کا بیان ہماری
 استطاعت سے باہر ہے یہ شیعہ مسلمانوں کے اعمال قبول ہونے اور ان کے غم دور ہونے کا دن ہے-

{ بحوالہ مفاتیح الجنان }





No comments:

Post a Comment