Showing posts with label zulm ki iqsam. Show all posts
Showing posts with label zulm ki iqsam. Show all posts

ظلـــم کی اقســـام




بِسْــــــــــــــمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْـــــم
الســـــلام عـلیــــکم، یا عــلی۴ مــدد!
" ظلـــم کی اقســـام "
سعد بن ظریف نے امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا :
ظلم کی تین قسمیں ہیں :
١- وہ ظلم جس کو خـــدا معــاف کر دے گا -
٢- وہ ظلم جس کو خدا معاف نہیں کرے گا -
٣- وہ ظلم جس کو خـــدا نہیــں چھوڑے گا -
پھر فرمایا :
وہ ظلم جس کو خدا معاف نہیں کرے گا وہ شرک ہے - اور وہ جس کو خدا معاف کر دے گا وہ انے نفس پر ظلم کرنا ہے اور تیسرا وہ بندوں کا حق جو دوسروں پر ہے- یہ حق اس وقت تک معاف نہیں ہوگا جب تک صاحب _حق معاف نہ کرے-
پھر فرمایا :
مظلوم قیامت کے دن ظالم کے دین سے جو کچھ حاصل کرے گا وہ اس سے بہت زیادہ ہوگا جو ظالم مظلوم کی دنیا سے چھین چکا ہوگا -
{ امالی شیخ الصدوق، مجلس_٤٠، حدیث_٢، صفحہ_٥١٠ }