رسول ؐاللہ نے فرمایا : وہ عورت جو زبان کے ذریعے اپنے شوہر کو اذیت و آزار پہنچاتی ہے تو خدا اس سے نہ کوئی صدقہ نہ کوئی حسنہ اور نہ کوئی کفارہ قبول کرتا ہے(وسائل الشیعہ،ج ۲۰، ص ۲۱۱۔ من لایحضرہ ج۴،ص ۱۳)
فرمان رسول خدا: جو کسی عالم کی زیارت کرتا ہے تو گویا وہ میری زیارت کرتا ہے، جو عالم سے مصافحہ کرتا ہے وہ مجھ سے مصافحہ کرتا ہے، جو عالم کے ساتھ بیٹھتا ہے گویا وہ میرے ساتھ نشست و برخاست رکھتا ہے اور (ایسا شخص) آخرت میں میرا ہم نشین ہوگا۔ ﴾مستدرک الوسائل﴿
شیخ آیت اللہ باقر النمر کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پرشیعہ سیفٹی آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری سیرت عباس نے اپنے خطاب میں کہا آل سعود نے داعش کو استعمال کرکےاسلام کے چہرے کو اتنا داغ دار کیا ہے کے آج مغربی ممالک میں اسلام دہشت کی علامت بن چکا ہےجس کے خلاف آیت اللہ باقر النمر نےآواز حق بلند کیاجس کی وجہ سے انہیں آل سعود نے اپنے ابا و اجدادکے نقش و قدم پر چلتے ہوئے انہوں نے شیخ آیت اللہ باقر النمر کا سر قلم کردیا