Showing posts with label DAROOD SHAREEF KI FAZILAT. Show all posts
Showing posts with label DAROOD SHAREEF KI FAZILAT. Show all posts

IMAM ZAIN UL ABIDEEN KA FARMAN

" آل _محمد پر درورکے ذریعہ اچھے اعمــال کی توفیــق "
محدث نوری شیخ احمــد بن زین الدین ( جو اپنے زمانے میں اپنا بدل نہ رکھتے تھے ) سے نقل کرتے ہیں کہ :
میں نے عالــم _خواب میں امام زین العابدین علیہ السلام سے ملاقات کی اور ان کے پاس شکوہ اور نالہ کیا کہ آخرت کے لئے کچھ جمع نہیں کیا، توبہ کی توفیق بھی حاصل نہیں ہو سکی اور میں اعمال _صالح بھــی بجا نہ لا سکا -
امام زین العــابدین علیہ الســلام نے فرمایا :
تیرے لئے جو ضروری ہے وہ یہ کہ محمد و آل و محمد علیھم السلام پر زیادہ سے زیادہ درود بھیجا کر اور ہم ہم اس بھیجے ہوۓ درود کے عوض تمھاری طرف سے وہ اعمال قیامت تک بجا لائیں گے جن کی توفیق تجھے حاصل نہیں ہوئی -
{ دار الســلام ، جــلد_٢، صفحــہ_١١٢ }

Photo: ‎" آل _محمد پر درورکے ذریعہ اچھے اعمــال کی توفیــق "
محدث نوری شیخ احمــد بن زین الدین ( جو اپنے زمانے میں اپنا بدل نہ رکھتے تھے ) سے نقل کرتے ہیں کہ :
میں نے عالــم _خواب میں امام زین العابدین علیہ السلام سے ملاقات کی اور ان کے پاس شکوہ اور نالہ کیا کہ آخرت کے لئے کچھ جمع نہیں کیا، توبہ کی توفیق بھی حاصل نہیں ہو سکی اور میں اعمال _صالح بھــی بجا نہ لا سکا -
امام زین العــابدین علیہ الســلام نے فرمایا :
تیرے لئے جو ضروری ہے وہ یہ کہ محمد و آل و محمد علیھم السلام پر زیادہ سے زیادہ درود بھیجا کر اور ہم ہم اس بھیجے ہوۓ درود کے عوض تمھاری طرف سے وہ اعمال قیامت تک بجا لائیں گے جن کی توفیق تجھے حاصل نہیں ہوئی -
{ دار الســلام ، جــلد_٢، صفحــہ_١١٢ }‎

AHL E BAIT PY DAROOD KA INAAM

اہل_بیت _رسول الله علیھم السلام پر درود کا انعام "
برقی امام باقر علیہ السلام سے کتاب " محاسن " میں نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا :
جب قیامت آۓ گی تو خدا ابتدا سے لے کر انتہا تک اپنی تمام مخلوق کو ایک مقام پر جمع کرے گا ، اسوقت ایک منادی ندا دے گا کہ :
" اگر رسول _خدا (ص) پر کسی کا حق ہے تو وہ کھڑا ہو جاۓ "
پس ایک گروہ کھڑا ہو جاۓ گا ، ان سے پوچھا جاۓ گا کہ تمہار کونسا حق ہے ؟؟
وہ جواب دیں گے :
ہم آنحضرت (ص) کے بعد ان کے اہل _بیت علیھم السلام پر درود بھیجا کرتے تھے -
ان سے کہا جاۓ گا :
" جاؤ اور لوگوں کے درمیان تلاش کرو ، جس کسی نے بھی تمہارے ساتھ کوئی مہربانی کی ہو اور تمہیں کوئی نعمت دی ہو اسکا ہاتھہ پکڑو اور جنت میں لے جاؤ "
{ المحاسن ، جلد_٤٧، حدیث_١٠٩ }
{ وسائل الشیعہ، جلد_١١، حدیث_٩، صفحہ_٥٥٨ }
{ مناقب _اہل _بیت، جلد_١، صفحہ_٨٧ }

12775_1498251550433751_688036440708639748_n