What is the goal of life



زندگی کا مقصد کیا ہے؟؟؟
روٹی کمانا ، شادی کرنا اور بچون کی پرورش کرنا؟؟؟
یا عورت ، کھانے اور عیاشی کے پیچھے بھاگنا؟؟؟
یا پھر زندگی کامقصد پیسہ اور صرف پیسہ کمانا ہے۔۔۔؟؟
زندگی اجنبی بنتی جا رہی ہے۔۔۔
ہم زندگی جیتے ہیں یا زندگی ہمیں جیتی ہے؟؟؟
زندہ لاشون کی طرح۔۔۔ اسی پیسے ، عیاشی اور تفریح کی حرص میں
وہی روٹین وہی کمینگیان اور کم ظرفیان ، وہی حرکتین
مزید کی لالچ میں تعفن زدہ ہوتی زندگی
جو ہے اس کی نا شکری اور جو نہیں اس کا شکوہ۔۔۔

بھول جاتے ہیں ہم اکثر کہ

میں جو کل تھی آج یقیناً نہیں۔۔
میں جو آج ہے کل نہیں ہو گی۔۔۔
پھر کنٹرول کون کر رہا ہے اور کنٹرول میں کون ہے؟؟؟
لالچ، حرص یا پھر مدہوش عزت نفس

یہ دولت یہ نظارے میرے لئے بنائے گئے ہیں۔۔۔

مگر۔۔
ایک میں ہوں جو ان کے لئے مرتی جا رہی ہوں
اللہ رب العزت نے ہمیں عبادت کے لئے بنایا
عبادت ہی تو میرا مقصد حیات ہے۔۔
توحید پر ایمان لانے کے بعد
نماز ، روزہ ، حج، زکاة
فرائض ہیں۔۔
لیکن صرف یہی عبادت نہیں۔۔۔
کسی کی غم گساری کرنا۔۔
کسی بھوکے کو کھانا کھلانا
یتیم کے سر پر ہاتھ رکھنا
اپنے کردار کو صاف رکھنا
سچ اور خلوص پر اپنے اعمال کی بنیاد رکھنا
یہ بھی تو عبادتین ہیں۔۔۔
مخلوق خدا اور اس میں سے بھی ابن آدم، جسے ،بقول رب العالمین ۔۔۔اس نے اپنی فطرت پر پیدا کیا۔۔۔
اس کی قدر کرنا
اس کی فلاح چاہنا۔۔۔
ذکر کرنا۔۔۔ بدنی ، اور قلبی
بدنی ذکر رب کی جانب سے حلال رزق کی تلاش میں لگے رہنا اور ہر حال میں حرام سے دور رہنا
اور قلبی ذکر وہ کہ کبھی رب کی موجودگی سے غافل نا ہونا اور ہر حال میں اس کے یاد میں رہنا
شاید موت غافل ہو جانے کا ہی نام ہے۔۔
غافل بھلا بے مقصد نا ہو تو اور کیا ہو۔۔۔
ہاں
عبادت کی غیر موجودگی میں زندگی بے مقصد ہے۔۔
بے مقصد زندگی ہی انسان کو زندہ لاش بنا ڈالتی ہے۔۔
وہ ز ندگی نہیں جیتا بلکہ زندگی اسے گزارتی ہے

No comments:

Post a Comment