اہل_بیت _رسول الله علیھم السلام پر درود کا انعام "
برقی امام باقر علیہ السلام سے کتاب " محاسن " میں نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا :
جب قیامت آۓ گی تو خدا ابتدا سے لے کر انتہا تک اپنی تمام مخلوق کو ایک مقام پر جمع کرے گا ، اسوقت ایک منادی ندا دے گا کہ :
" اگر رسول _خدا (ص) پر کسی کا حق ہے تو وہ کھڑا ہو جاۓ "
پس ایک گروہ کھڑا ہو جاۓ گا ، ان سے پوچھا جاۓ گا کہ تمہار کونسا حق ہے ؟؟
وہ جواب دیں گے :
ہم آنحضرت (ص) کے بعد ان کے اہل _بیت علیھم السلام پر درود بھیجا کرتے تھے -
ان سے کہا جاۓ گا :
" جاؤ اور لوگوں کے درمیان تلاش کرو ، جس کسی نے بھی تمہارے ساتھ کوئی مہربانی کی ہو اور تمہیں کوئی نعمت دی ہو اسکا ہاتھہ پکڑو اور جنت میں لے جاؤ "
{ المحاسن ، جلد_٤٧، حدیث_١٠٩ }
{ وسائل الشیعہ، جلد_١١، حدیث_٩، صفحہ_٥٥٨ }
{ مناقب _اہل _بیت، جلد_١، صفحہ_٨٧ }
AHL E BAIT PY DAROOD KA INAAM
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment