MENUS

Zameen e karbala ki ehmiyat

== زمین کربلا کا شرف ==
خدا نے جسطرح انسانوں میں درجہ بندی کی بعض کو بعض سے افضل بنایا ، قدرت کا یہ قانون تمام موجودات عالم میں بھی ھے -
چنانچہ پانیوں میں آب فرات اور زمینوں میں زمین کربلا کو خدا نے مقدس و محترم بنایا -
مولا سجاد(ع) کا فرمان پاک ھے :
زمین مکہ نے اپنے فضائل میں کہا کہ میرا مقابلہ کون کرسکتا ھے ، بیت اللہ میری پشت پہ ھے ھر سال کرہ ارض کے ھر گوشہ سے میرے عقیدت مند زیارت کو آتے ھیں تب ذات احدیت نے زمین مکہ کو وحی کی اور فرمایا :
اپنے فضائل ضرور بیان کر لیکن تیرے فضائل کو زمین کربلا کے فضائل کے سامنے وھی نسبت ھے جو اک قطرہ کو سمندر سے ھوتی ھے - اگر زمین کربلا کا مدفون نہ ھوتا تو تجھے پیدا ھی نہ کیا جاتا نہ تیری پشت پر بیت اللہ بنایا جاتا لہذا توں زمین کربلا پر اپنی برتری ثابت کرنے کی کوشش مت کر -
مولا کا فرمان ھے جب زلزلہ قیامت ھوگا تو اللہ زمین کربلا کو اٹھالے گا یہ زمین جنت کے دیگر مقامات سے افضل ھوگی جو فقط انبیاء و مرسلین کا مسکن ھوگا یہ زمین اپنے نور سے جنت کے باسیوں کی آنکھیں خیرہ کردےگی اور کہے گی کہ میں اللہ کی وہ مقدس و مبارک زمین ھوں جسے اللہ نے سید الشہداء و شباب اہل جنت کے جسد اطہر کا امین بنایا -
بحوالہ : معالی السبطین ج۱ فصل۲ مجلس۱ ص۱۴۶ ۱۴۷ اردو

No comments:

Post a Comment